Live Updates

آپ کے دور میں ایکسپورٹس 8 ارب ڈالرز بڑھیں، کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا

آپ کے دور کی یہ 2 کامیابیاں ہیں انہیں مانتے ہیں، اسحاق ڈار کا عمران خان حکومت کی معاشی کامیابیوں کا اعتراف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2023 00:27

آپ کے دور میں ایکسپورٹس 8 ارب ڈالرز بڑھیں، کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2022ء) اسحاق ڈار کا عمران خان حکومت کی معاشی کامیابیوں کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کی شب کو کی گئی پریس کانفرنس میں عمران خان حکومت کی معاشی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ مانتے ہیں کہ عمران خان دور میں ایکسپورٹس 24 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 32 ارب ڈالرز ہوئیں جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بھی کمی ہوئی، یہ 2 کامیابیاں ہیں تاہم ان کے علاوہ ہر چیز خراب ہوئی۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر پریس کانفرنس میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان معیشت کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، عمران خان کا مقصد سیاسی ہے ریاست بھاڑ میں جائے، عمران خان کی پھیلائی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کررہے ہیں، ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا، عمران خان نے آج پھر جھوٹ بولا،عمران خان نے4سالوں میں ترقی کرتی معیشت کو تباہ کردیا،ہم نے جی ڈی پی 6.10پر چھوڑی، جبکہ عمران خان کے دور میں شرح نمو منفی ہوگئی تھی، ملک میں مہنگائی کا طوفان عمران خان کی وجہ سے آیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے روپے کی قدر کو کھلا چھوڑ دیا تھا۔ہمیں پہلے سال معیشت 244 بلین ڈالر کی معیشت تھی، ہم 356.8ارب ڈالر کی معیشت کو چھوڑ کرگئے، 382.8 بلین پر چھوڑ کرگئے صرف26ارب ڈالر اضافہ کیا، ہم نے اپنے دور میں 112ارب ڈالر کا اضافہ کیا، ہمارے دور میں 379 ڈالر فی کس آمدن میں اضافہ ہوا، جبکہ آپ نے صرف اس میں 30 ڈالر کا اضافہ کیا۔ ہمارے دور میں قرضہ 30 ہزار ارب تھا جبکہ آپ نے قرض ریکارڈ قرض لئے، آپ نے تو 10 ہزار ارب قرض کم کرنے تھے لیکن عمران خان نے امریکا، سعودی عرب سمیت پر ملک میں جاکر ملک کو بدنام کیا، آپ نے کہا ہمارا قرض 30 ہزار ارب ہے، مشرف دور میں قرض 6ہزار ارب تھا، لیکن اس وقت قرض لینے کی ضرورت نہیں تھی۔

آپ بیرون ملک جاکر کہتے تھے کہ قرض 30 ہزار ارب ہے، ملک کرپٹ ہے، پھر کہتے تھے سرمایہ کاری کریں، پھر کون بے وقوف سرمایہ کاری کرتا؟ عمران خان قوم کو ٹی وی پر لیکچر دینے کی بجائے معافی مانگیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کو مذاکرے کا چیلنج دے دیا،اپنے معاشی ماہرین لے آئیں، نمبرز پر براہ راست مذاکرہ کرلیتے ہیں،عمران خان قوم کو ٹی وی پر لیکچر دینے کی بجائے معافی مانگیں، عمران خان نے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں آپ نے کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات