خیبر پختونخواکے اکثر علاقوں میں (اتوار) کو موسم سرداور ابر آلود جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں انتہائی سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 28 جنوری 2023 15:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2023ء) خیبر پختونخواکے اکثر علاقوں میں کل (اتوار) کو موسم سرداور ابر آلود جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں انتہائی سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو چترال ، دیربالا، دیر پائیں، ملاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت اور جنوبی وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم ابرآلود اور سرد جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں انتہائی سرد رہا۔ ہفتہ کو صوبہ میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 11، چترال میں منفی08اور پاراچنار میں منفی07ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔