ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

ہفتہ 28 جنوری 2023 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2023ء) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے دوسرے روز تین میچز کھیلے گئے، اسلام آباد میں دوسرے روز پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے بنگلہ دیش کو14 رنز سے شکست دیدی۔ دوسرے میچ میں فلسطین ٹیم نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں نیپال کو ایک کے مقابلے میں 22 رنز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے انڈیا کو 2 کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی۔دوسرے روز مہمان خصوصی پی ایس بی کے سابق ڈی جی ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا اور ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام تھے۔ایونٹ میں اتوار کو بھی تین میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، دوسرا میچ انڈیا بمقابلہ نیپال اور تیسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہوگا۔