مولانا حامد الحق اور حافظ احمد علی کا لیاقت علی شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 28 جنوری 2023 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2023ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق ملانا عبد الغفور حیدری مولانا محمد خان شیرانی میاں اجمل قادری سینیٹر سراج الحق جمعیت علما اسلام کے نائب امیر مولونا عبد الروف فاروقی مولا نا اقبال اللہ مولانا بشیر شاد مولانا فھیم الحسن تھانوی جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے امیر مولانا پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی کراچی کے جنرل سیکٹری مفتی حماد مدنی پیر قاری لیاقت رحمانی مفتی عابد حافظ ارمان چوہان مولانا قاری صداقت مولانا یاسر مولانا صدیق شاہدعلی خان قاری حنیف ولی خان قاری صدیق شکری اور دیگر رہنماوں نے جمعیت علما اسلام کراچی کے امیر مولانا پیر لیاقت علی شاہ کے اچانک انتقال پر انتہاء دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ مولانا پیر لیاقت علی شاہ نے ساری عمر دین کی ترویج اور اشاعت میں گزاری مولانا کے ہزاروں شاگر ہیں اور بیشمار کتابیں اور تصوف کے میدان میں دین کی ترویج کا کام کیا اور پچاس سال سے جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فام سے اعلا کلمتہ اللہ بلند کرتے رہے ان کی وفات سے کراچی شہر ایک عظیم عالم دین اور رہنما سے محروم ہوگیا ان کی دینی ملی اور سیاسی خدمات عرصہ دراز تک یاد رکھی جائینگی جمعیت علما اسلام کے رہنماوں نے مولاناپیر لیاقت علی شاہ صاحب کے خاندان سے دلی افسو س کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔