اجتماعی کاوشیں حصول کامیابی کی ضامن ہیں،پولیو کا خاتمہ فرائض کے ساتھ ساتھ قومی مقصد بھی ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 28 جنوری 2023 18:10

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ اجتماعی کاوشیں حصول کامیابی کی ضامن ہیں،پولیو کا خاتمہ فرائض کے ساتھ ساتھ قومی مقصد بھی ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل جل کر اقدامات کرنا ہیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جا سکے۔یہ باتیں انہوں نے انسداد پولیوپوسٹ ریویو کمپین کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔

ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صلاح الدین ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن بختیار اسماعیل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد، سی ای او ایجو کیشن عبدالمجید خاں بلوچ، ڈسٹرکٹ مینجر پی ایچ ایف ایم سی سعید احمد، ڈیموگرافر نصراللہ حبیب، ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر محمد احمد کمبوہ سمیت محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد نے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے بروقت ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا گیا ہے اور پولیو ٹیموں نے احسن انداز کے ساتھ ہر ممکن طریقے سے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے ۔

ڈپٹی کمشنر سید نے محکمہ صحت سمیت اوردیگر محکموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایریا انچارجز اور پولیو ورکرز کو شاباش دی۔\378

متعلقہ عنوان :