رینجرزاوراینٹی نارکوٹیکس فورس کی مشترکہ کارروائی،منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 28 جنوری 2023 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2023ء) پاکستان رینجرز(سندھ)اوراینٹی نارکوٹیکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی علاقے کھارادر سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عاقل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2کلوگرام حشیش اور 2کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرزسندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو کھارادر کے مقام سے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب ملزم منشیات کی سپلائی کے لیے پہنچاتھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے کیماڑی، مچھر کالونی اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزم کوبمعہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔