Live Updates

فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

ہفتہ 28 جنوری 2023 20:16

فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں پراسیکیوشن درخواست جمع کرا دی جس میں فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا کہ پولیس نے فواد چودھری سے 2 روز میں کیا تفتیش کی سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری 2 روزہ ریمانڈ میں تکنیکی طور پر پولیس کے پاس ایک ہی دن رہے اور فواد چودھری کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کروانا باقی ہے جو پنجاب فرانزک لیب میں ہو گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فواد چودھری کے وکلا کو نوٹس کی تعمیل ہو جائے اس کے بعد دلائل دیں۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات