Live Updates

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا

سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی،عمران خان پارٹی رہنمائوں کو اہم گائیڈ لائنز دینگے

ہفتہ 28 جنوری 2023 20:20

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) تحریک انصاف کی سابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل (پیرکو) زمان پارک میں طلب کرلیا گیا ہے ،تحریک انصاف سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس لاہور طلب کیا ہے ،اجلاس میں سابق اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ،اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی،اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کس کس کو نامزد کرنا ہے فیصلہ کیا جائے گا،چیئرمین تحریک انصاف رہنمائوں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات