سجل علی’امراؤ جان ادا‘ کے کردارمیں نظرآئیں گی

ہفتہ 28 جنوری 2023 20:20

سجل علی’امراؤ جان ادا‘ کے کردارمیں نظرآئیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی اب مشہور زمانہ ’امراؤ جان ادا‘ کے کلاسک کردار میں نظر آئیں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں قائم ایجنسی کے تحت پروڈیوسر حامد حسین اور محمد یعقوب اس کلاسکل سیریز کو پروڈیوس کریں گے۔’امراؤ جان ادا‘ اردو ادب کا ایک کلاسک ناول ہے جسے بنیادی طور پر پہلی بار مرزا ہادی رسوا نے 1899 میں لکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس ناول میں انہوں نے 19ویں صدی کے برصغیر پاک و ہند کی ثقافت اور معاشرے بالخصوص کی اس وقت کے شاہی و مغل زندگی کی عکاسی کی ہے۔تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کلاسکل ناول میں کچھ ترمیم کرکے اس پر کئی پاکستانی اور انڈین فلمز بنائی گئیں ہیں۔ لیکن حامد حسین کے مطابق ان کی سیریز ناول کے اصل اردو ورڑن پر انحصار کرتی ہے۔ان کے مطابق اس ناول میں بہت کچھ ہے جو کبھی بھی کسی آڈیو ویڑول پروجیکٹ میں نہیں دکھایا گیا، جو ان کی 8 حصوں پر مشتمل سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔حامد حسین نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس سیریز میں خواتین کے 2 اہم مرکزی کردار ہیں جن میں سے ایک سجل علی ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :