فیصل آباد،محکمہ صحت کی طرف سے انسداد پولیو مہم کے دوران خامیوں کو دور کرنے کیلئے آن لائن میٹنگز کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 جنوری 2023 20:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) محکمہ صحت کی طرف سے انسداد پولیو مہم کے دوران خامیوں کو دور کرنے کیلئے آن لائن میٹنگز کرنے کا فیصلہ، آن لائن سیشن میں سی ای اوز ہیلتھ ڈاکٹرز‘ ہیلتھ کیئر منیجرز‘ پولیو ورکرز‘ فیکلٹی ممبران اور میڈیکل طلبہ وطالبات شامل ہونگے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسران کو کہا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران فیلڈ ورکرز کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بچوں کو گھر میں عدم دستیابی کیلئے متعدد چکر لگوانے پڑتے ہیں۔

بالخصوص پختون آبادیوں میں لوگ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے ہچکچاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر مشکلات اور دورحاضر کے مطابق ملک بھر سے پولیو کی بیماری کے خاتمہ کیلئے بہت سے چیلنجز کا مقابلہ ہے۔

(جاری ہے)

پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کرنا ہونگے۔ جس کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے پولیو کی بیماری کے خاتمہ اور درپیش مسائل کے حل کیلئے آن لائن سیشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فیلڈ ورکرز کی مشکلات کو دور کرنے اور بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے مسائل کا حل تلاش کیا جائے تاکہ اس بیماری کو جڑ سے ختم کیا جائے، جہاں پر سی ای اوز‘ ڈاکٹرز‘ میڈیکل طلباء کی آراء کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :