مریم نواز کی لاہور آمد پر ایئرپورٹ کے باہر سٹیج تیار کیا گیا، پارٹی پرچموں کی بہار

ہفتہ 28 جنوری 2023 21:23

مریم نواز کی لاہور آمد پر ایئرپورٹ کے باہر سٹیج تیار کیا گیا، پارٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے لئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر واقع رائل سوئس ہوٹل کے سامنے باقاعدہ ایک سٹیج تیار کیا گیا، مسلم لیگ (ن) لاہور کی قیادت نے اپنی قائد کا پرتپاک استقبال کرنے کے لئے ایئرپورٹ کی حدود میں پارٹی پرچموں کی بہار لگا دی، ایئرپورٹ سے جاتی امرا تک ریلی کے راستے پر جگہ جگہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی تصاویر پر مبنی فلیکسز نصب کی گئیں اور خیرمقدمی بینرز آویزاں کئے گئے۔