Live Updates

میری 3 گھنٹے کی سرجری ہوئی ، ڈاکٹر نے کہا تم بال بال بچی ہو

ان کو پتا تھا میری سرجری ہونی ہے لیکن پھر بھی پاسپورٹ نہیں دیا گیا، آج میں ان ظلم کرنے والوں کو کہتی ہوں ذرا حوصلہ کرو۔چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 جنوری 2023 19:23

میری 3 گھنٹے کی سرجری ہوئی ، ڈاکٹر نے کہا تم بال بال بچی ہو
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ میری 3 گھنٹے کی سرجری ہوئی ، ڈاکٹر نے کہا تم بال بال بچی ہو، ان کو پتا تھا میری سرجری ہونی ہے لیکن پھر بھی پاسپورٹ نہیں دیا گیا، آج میں ان ظلم کرنے والوں کو کہتی ہوں ذرا حوصلہ کرو۔انہوں نے لندن سے واپسی پر استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری سرجری کو ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی، ابھی گلا خراب ہے، میری تین گھنٹے کی سرجری ہوئی مجھے ڈاکٹر نے کہا تم بال بال بچی ہو، تمہارا کوئی نقصان نہیں ہوا، ان کو پتا تھا پچھلے پانچ سال سے میری سرجری ہونی ہے، یہ سرجری دنیا میں صرف دو ممالک میں ہوتی ہے، انہوں نے مجھے پاسپورٹ نہیں دیا، اللہ تعالیٰ کا بے انتہا شکر ہے کہ میں نے ان سے پاسپورٹ نہیں مانگا۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ نے جرم اور جبر کے باوجود ان کے سامنے جھکنے نہیں دیا، آج میں ان ظلم کرنے والوں کو کہتی ہوں ذرا حوصلہ کرو، ٹی وی پر جب میں ان کو روتے دیکھتی ہوں تو ترس آتا ہے ان پر اور کہتی ہوں حوصلہ کرو۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صد و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ قوم کو خوشخبری سنا دوں ملک کا سب سے مقبول لیڈر نواز شریف بہت جلد آپ کے درمیان ہوگا ، مہنگائی کا احساس ہے، قوم سے یہ وعدہ ہے جس نواز شریف نے پہلے تین مرتبہ قوم کو مشکل سے نکالا، پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور ترقی کے راستے پر ڈالا ،امید رکھنا ان شا اللہ ترقی کرتا ہوا پاکستان بہت جلد واپس آئے گا، نوزشریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھے گا ،آٹھ مہینے کا حساب بعد میں ہوگا پہلے گزشتہ پانچ سال کا حساب ہوگا، نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والے سارے کردار اپنے اپنے انجام کو پہنچے یا نہیں پہنچے ، نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز نے تم سے انتقام نہیں لیا ، تم اللہ تعالیٰ کے حساب و کتاب کا نشانہ بنے ہو ، مسلم لیگ (ن) کو طعنے دینے والے آج سن لو چند دن پہلے یہاں تمہاری حکومت تھی اور تم نے خود ہی توڑی اور رو بھی خود ہی رہا ہے ، رونے کی تیاری کر لو باقی کی زندگی رونا پڑے گا ،یکم فروری سے سارے پنجاب کے دورے شروع کر رہی ہوں۔


Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات