پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بلوچ طلباکے پرامن احتجاج پر تشددقابل مذمت ہے ،پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

مرکزی اور صوبائی حکومتیں واقعے کا نوٹس ، ملوث یونیورسٹی عملے کے خلاف سخت سے سخت تادیبی کارروائی کی جائے ، بیان

ہفتہ 28 جنوری 2023 23:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2023ء) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر لطیف خان کاکڑ اور جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزنگ باڈی کے ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بلوچ طلباکے پرامن احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن پہلے ماؤنٹین اینڈ ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے نشے کی حالت میں اپنے آفس میں بلوچ طالب علم پر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

جس کے خلاف طلبائ نے وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیا۔جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔اور کئی طلبائ شدید زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی انتظامیہ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے کئی زخمی طلباء کو سسپینڈبھی کیا۔بیان میں تعلیمی اداروں میں پشتون بلوچ طلبا کے ساتھ اس طرح کے واقعات کو لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ اورمرکزی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہیں کہ اس واقعے کا نوٹس لے۔اور واقعے میں ملوث یونیورسٹی عملے کے خلاف سخت سے سخت تادیبی کارروائی کرے۔