کے ایم سی کے حاضر سروس ملازمین اور ریٹائر ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے رجسٹرڈ یونیز کو اکٹھاکیا جارہا ہے : میونسپل ورکریز ٹریڈ یونینز

ہفتہ 28 جنوری 2023 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) میونسپل اور کرز ٹریڈ یونینز لائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے حاضر سروس ملازمین اور ریٹائر ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں کے ایم سی کی رجسٹر ڈ یونینز سیاسی جماعتوں کے گروپس کو یکجا کیا جارہا ہے۔ ریٹائر منٹ کے واجبات کی ادائیگی ، فائر رسک الاؤنس، فوتگی کوٹے پر ملازمتوں کی فراہمی، یکساں اپ گریڈیشن و ٹائم اسکیل کی فراہمی کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پیپلز لیبر بیور و فائر بریگیڈ یونٹ، متحدہ لیبر ڈویڑن، متحدہ ورکرز فرنٹ کے ایم سی، بجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی پیپلز یونٹی آف کے ایم سی اور کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے قائدین و چیدہ چیدہ رہنماؤں سید ذوالفقار شاہ، محمد احمد ، شاہد قادری ، شا? رخ رضوان، محمد صفدر، محمد ارشد ، مرز اندیم بیگ، ندیم، جمال ، آصف خان محمد راشد اور دیگر نے شرکت کی اور ان نکات پر مشترکہ جد و جہد کرنے ، ایڈمنسٹریٹر ، میٹرو پولیٹن کمشنر، فنانشل ایڈوائزر اور متعلقہ افسران سے ملاقاتیں کرنے بعد ازاں وزیر بلدیات اور سیکریٹری بلدیات سے بھی ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں ہر یونین سے دو دو نمائندے لینے پر اتفاق کیا گیا

متعلقہ عنوان :