Live Updates

لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی اشتہاری، روپوش، مطلوب و سرگرم ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اورموٹرسائیکلیں برآمد

ہفتہ 28 جنوری 2023 23:27

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2023ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 6 اشتہاری، روپوش، مطلوب و سرگرم ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، منشیات چھینی گئی موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ولید پولیس نے دوران چیکنگ نیو بس ٹرمینل سے سرگرم ملزم مبین جتوئی کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت، دڑی پولیس نے دوران گشت ریلوے گداموں سے سرگرم ملزم علی رضا اوٹھو کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت، رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ نوڈیرو بائی پاس سے ڈکیتیوں، لوٹ مار، دہشتگردی اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے 7 سے زائد مقدمات میں روپوش ملزم میر حسن عرف میرو جلبانی کو، رتوڈیرو پولیس نے دو منشیات فروش مختیار عاربانی اور واجد شیخ کو ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا، دوسری جانب نوڈیرو پولیس نے شاہی بازار نوڈیرو سے تاجر عبدالکریم چنو سے چھینی جانے والی نقدی، تاجر سعید الرحمن کوریجو کے دوکان سے چھینی جانے والی نقدی، ولید پولیس نے شہری شاہد حسین سانگی کی چھینی گئی موٹرسائیکل، شہری محمد علی مگریو کی موبائل فون، شہری نوشاد علی مہیسر کی چوری شدہ موٹرسائیکل اور ڈوکری پولیس نے شہری سدہیر احمد جونیجو سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیے ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات