ضلع سجاول کے نواحی علاقے بنوں میں گھرمیں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کاسامان خاکستر ہوگیا، متاثرین کھلے آسمان کے نیچے آگئے

انتظامیہ اور تمام مخیر حضرات فوری طورپر امداد کریں گے اور بچوں کے لئے سائبان اور سردی سے بچائوکا انتظام کیاجائے ، متاثرین

ہفتہ 28 جنوری 2023 20:40

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2023ء) ضلع سجاول کے نواحی علاقے بنوں میں گھرمیں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کاسامان خاکستر ہوگیا، متاثرین کھلے آسمان کے نیچے آگئے، رپورٹ کے مطابق بنوں میں اسکول ٹیچر ابراہیم منگنھار کے گھرمیں رات کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا، ابراہیم منگھنہار نے میڈیاکو بتایاکہ اچانک آگ لگنے سے وہ صرف اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے اور اگ نے ان کے مکان کو لپیٹ میں لے لیا، گھرمیں رکھی ڈھائی لاکھ نقدی، قیمتی کاغذات، بسترے، کپڑے، سازسامان اور موٹرسائیکل جل کر خاک ہوگئے، بے سہارا ہوکر کھلے آسمان کے نیچے سخت سردی میں بیٹھے ہیں، انہوں نے انتظامیہ اور تمام مخیرسے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر اس کی امداد کی جائے اور بچوں کے لئے سائبان اور سردی سے بچائوکا انتظام کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :