پنجاب یونیورسٹی میں استادطالبعلم کے درمیان جھگڑے کے معاملہ پر دو رکنی کمیٹی قائم

ہفتہ 28 جنوری 2023 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2023ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے استاد اور طالبعلم کے درمیان جھگڑے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسراور ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی کمیٹی کے سربراہ جبکہ ڈین فیکلٹی آف کوالٹی اینڈ انڈسٹریل سسٹمز انجینئرنگ ڈاکٹر محمد شفیق کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ کمیٹی تین روز میں واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں استاد یا طالبعلم کے حوالے سے قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔