خواجہ یونس ڈرگ ری ہیب سنٹر میں تقریب کا انعقاد

نشے سے صحت یاب مریض لواحقین کے حوالے کئے گئے ،اے سی ہاشم کی شرکت

ہفتہ 28 جنوری 2023 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2023ء) منشیات سے پاک پشاور مہم فیز ٹو کے تحت صحت یاب ہونے والے باقی ماندہ 84 مریضوں کو گزشتہ روز اپنے والدین کے حوالے کردیا گیا جن کا تعلق پشاور سمیت مختلف اضلاع سے تھا۔اس حوالے سے ڈاکٹر خواجہ یونس ڈرگز ری ہیب سنٹر ورسک روڈ میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائو ہاشم،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تانیہ شاہین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مصباح وحید،ادارے کے سربراہ ڈاکٹر خواجہ یونس اورکزئی ، ڈاکٹر خواجہ ساجد و دیگر شریک تھے ۔

تقریب میں صحت یاب مریضوں کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔صحت یاب ہونے والے افراد نے مختلف آئٹم پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے ۔ نغموں، ترانوں، نظموں سے داد وصول کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر رائو ہاشم نے کہا کہ آج بہت خوشی کا اور کامیاب دن ہے تین مہینے بعد غازی اب معاشرے کا کارآمد شہری بنے ہیں ۔مہم میں ٹیم ورک سے بڑی کامیابی ملی ہے جس میں ڈاکٹر خواجہ یونس کا کردار بھی اہم ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر خواجہ یونس نے خطاب میں کہا کہ کبھی سوچ میں نہیں تھا کہ سٹیٹ لیول پر ایسا بڑا اقدام ہوگا۔ڈرگ فری پشاور مہم ایک کامیاب مہم تھی جس کا کریڈٹ کمشنر ریاض محسود، ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ اور انکی ٹیم کو جاتا ہے جنکی کاوشوں سے اجڑے گھر دوبارہ سے آباد ہوئے جو قابل تعریف ہے۔تقریب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ادارے کی جانب سے اے سی سٹی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، انتظامیہ اور دیگر میں شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔