قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا، ڈرائیور گرفتار

ہفتہ 28 جنوری 2023 22:05

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2023ء) قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا، ڈرائیور گرفتار ٹرالر تحویل میں،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ مورو بائی پاس سکون ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور نے موقع سے فرار کی کوشش کی بر وقت اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر تحویل میں لے لیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت دستگیر کالونی مورو کے رہائشی 22 سالہ نوجوان احسن اعوان ولد قربان اعوان کے نام سے ہوئی ہے اطلاع پر اعوان برادری کے افراد کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :