سعودی عرب خواتین کی صحت کے حوالے سے عرب ممالک میں سرفہرست

اتوار 29 جنوری 2023 08:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) سعودی عرب کو خواتین کی صحت کے حوالے سے سرفہرست عرب ملک قرار دیدیا گیا ہے سعودی خبررساں ادارے نےہولوجک گلوبل وومنز ہیلتھ انڈیکس 2021 کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب خواتین کی صحت کے حوالے سے سرفہرست ہے جبکہ متحدہ عرب امارات بالترتیب 28 ویں اور 35 ویں نمبر پر ہیں۔سعودی عرب میں خواتین کے امور حوالے سے متحرک ڈاکٹر منی صلاح الدین المنجدمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں ان نتائج سے حیران نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس، میں شاندار نتائج سے خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے ملک نے مرد اور خواتین دونوں کے لیے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ناقابل یقین مثبت پیش رفت کی ہے۔ڈاکٹر منی صلاح الدین المنجد نے کہا کہ سعودی خواتین ہماری حکومت کی بدولت بہت سے شعبوں میں قیادت کر رہی ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے لیے ہماری مسلسل حوصلہ افزائی اور حمایت کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنے سعودی وژن 2030 کو پورا کرنے کے لیے صحیح سمت میں جا رہے ہیں ۔