سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

اتوار 29 جنوری 2023 09:10

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ 24 قیراط ایک گرام سونا مارکیٹ میں 232.33 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.97 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 174.25 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1,951.57 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 2,044.50 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,230.37 ریال رہی۔