انتظامیہ کی خاموشی ،اوپن مارکیٹوںمیں دکانداروںکی من مانیاں،سبزیاں ، پھل زائد قیمتوں پر فروخت ہوتے رہے

اتواربازاروں میں سرکاری نرخنامے پر فروخت ،بعض مقامات پر خریداروں کی جانب سے اشیاء کے ناقص معیار کی شکایات

اتوار 29 جنوری 2023 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ ہونے کے باعث شہر کی اوپن مارکیٹوںمیں دکانداروں نے سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے قیمتوں پر فروخت کئے ،اتواربازاروں میں سرکاری نرخنامے پر فروخت ہوئی تاہم بعض مقامات پر خریداروں کی جانب سے اشیاء کے ناقص معیار کی شکایات کی جاتی رہیں ، آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول فی کلو28روپے کی بجائی35روپے ،آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 25روپیکی بجائی30روپے،پیاز درجہ اول245روپے کی بجائی260، پیاز درجہ دوم 220کی بجائی240روپے،ٹماٹر درجہ اول 55روپے کی بجائی65سی70،ٹماٹر درجہ دوم46روپے کی بجائی50روپے،لہسن دیسی295کی بجائی340سی350روپے،لہسن چائنہ430کی بجائی450،ادرک تھائی لینڈ 465کی بجائی550روپے،کھیرا فارمی78کی بجائی80روپے،میتھی90کی بجائی100،بینگن 74،بند گوبھی27روپے کی بجائی35سی40،پھول گوبھی42کی بجائی50 سی60،شملہ مرچ74روپے کی بجائی100روپے،شلجم32کی بجائی35سی40،اروی120کی بجائی140سی150،مٹر125کی بجائی150سی160روپے،کریلا210کی بجائی240سی250،سبز مرچ اول105کی بجائی150 روپے،گھیا کدو85کی بجائی95سی100،لیموں چائنہ60کی بجائی80،مولی42کی بجائی45،پالک فارمی42کی بجائی55سی60،پالک دیسی52کی بجائی60روپے،گاجر چائنہ64ی بجائی80روپے اورگاجر دیسی42کی بجائی45سی50روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول 255کی بجائی280سی290روپے،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم165کی بجائی200،سیب امری اول170کی بجائی190سی200،سیب کالا کولو میدانی اول145کی بجائی160سی170،سیب سفید اول125روپے،کیلا سپیشل درجن 175کی بجائی200روپے،کیلا درجہ اول درجن120کی بجائی140سی150،کیلا درجہ دوم درجن75کی بجائی80سی90،امرود76،انار بدانہ555کی بجائی650سی670،انار قندھاری255کی بجائی300،بیر92کی بجائی100روپے،مسمی درجہ اول درجن130کی بجائی160سی170،مسمی درجہ دوم درجن84کی بجائی90،کنو سپیشل درجن 220کی بجائی300سی320،کنو درجہ اول درجن130کی بجائی140سی150،پپیتا215کی بجائی250سی260 جبکہ کھجور ایرانی 360روپے فی کلو فروخت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :