سعودی عرب میں سرکاری ادارے پر بے جا الزام تراشی کرنے والا گرفتار

اتوار 29 جنوری 2023 12:45

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) سعودی عرب میں پولیس نے مشرقی صوبے میں دمام ایک شخص کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک سرکاری ادارے پر جھوٹے الزامات عائد کرنے اوراس کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل سکیورٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ملزم کے خلاف باقاعدہ اقدامات کیے گئے اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :