ہری پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، ایک کلو 520 گرام چرس، اڑھائی کلو ہیروئن اور 15 لیٹر شراب برآمد

اتوار 29 جنوری 2023 12:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) ہری پور پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایک کلو 520 گرام چرس، 2 کلو 543 گرام ہیروئن اور 15 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر مصطفی خان نے ہمراہ نفری پولیس منشیات فروشی میں ملوث شمریز خان ولد عبدالرحیم سکنہ پھرالہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 910 گرام چرس، راجہ سعید ولد عبدالقیوم سکنہ موہڑہ محمدو کو گرفتار کر کے قبضہ سے 983 گرام ہیروئن اور عبدالرحمن ولد نور خان سکنہ مانکرائے کو گرفتار کر کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ سعید الرحمن نے ہمراہ نفری پولیس کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمر زمان ولد تاج محمد سکنہ سیکٹر نمبر 1 کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کلو 560 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اﷲ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کارروائی کرتے ہوئے رشید خان ولد امیر محتاج سکنہ کوٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 610 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔