بھارت اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں‘مو لانا علیم الد ین شاکر

بھارت میں مساجد میں سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

اتوار 29 جنوری 2023 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہؒ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمة الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں، عالمی برادری کی خاموشی سے شہ پا کر بھارت اور اسرائیل نہتے لوگوں پر مظالم کے پہاڑ توڑرہے ہیں،بھارت میں مساجد میں سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اسرائیل نے فلسطین کے جینن پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے 9فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کرنا پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،بھارت اور اسرائیل کشمیراور فلسطین میں جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں اور کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کررہے ہیں عالمی اور اسلامی برادری اس کا نوٹس لے اورعالمی برادری جنگی جرائم کے مرتکب بھارت اور اسرائیل کیخلاف کارروائی کرے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ بھارتی افواج نے جبروتشدد کا ایسا کوئی ہتھکنڈا نہیں چھوڑا جو مظلوم کشمیری عوام پر نہ آزمایا ہو لیکن کشمیری عوام جرات وپامردگی اور حوصلے کے ساتھ اپنے موقف پرقائم ہیں اور کشمیریوں نے اپنے نصب العین کو نہیں چھوڑا اور کسی بھی صورت اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔