ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں تیسرے روز تین میچوں کا فیصلہ

اتوار 29 جنوری 2023 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں تیسرے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے روز پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 2 کے مقابلے میں 12 رنز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں انڈیا نے نیپال کو صفر کے مقابلے میں 15 رنز سے شکست دیدی.ایونٹ میں سپرفور لائن اپ مکمل ہوگئی، گروپ اے سے سری لنکا اور فلسطین جبکہ گروپ بی سے پاکستان اور بنگلہ دیش نے سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تیسرا میچ سری لنکا اور فلسطین کے درمیان ہوا، جس کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ اور فلسطینی سفیر احمد رباعی تھے۔