سائنس کمیونیکیشن پر بین الاقوامی کانفرنس یکم فروری سے شروع ہوگی

اتوار 29 جنوری 2023 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) کامسٹیک۔ او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون نے سائنس کمیونیکیشن اور کمیونٹی انگیجمنٹ پر بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جو یکم سے 3 فروری تک منعقد کی جائے گی۔کامسٹیک کے حکام کے مطابق سائنس یا میڈیا کے طلبا، محققین، تعلقات عامہ کے ماہرین، غیر سرکاری تنظیموں، این پی اوز، میڈیا تنظیموں، الیکٹرانک، پرنٹ، سوشل میڈیا میں کام کرنے والے کوآرڈینیٹرز اس کانفرنس و ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔

سائنس کمیونیکیشن کے عنوان کے تحت کانفرنس کے موضوعات میں اکیڈمیا اینڈ انڈرسٹینڈنگ، سائنس ڈپلومیسی، ایمرجنگ ٹیکنالوجیز، کلائمیٹ چینج اور لائف سائنسز شامل ہیں جبکہ ورکشاپ کا محور میڈیا ٹریننگ، نیٹ ورکنگ اور ایڈووکیسی ہوگا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی مقررین میں احسان مسعود ایڈیٹر آف نیچر برطانیہ، ڈاکٹر مہالیٹچومی اروجانان ملائیشیا، ڈاکٹر فیبیو ٹورونواٹلی؛ ڈاکٹر ڈبورا بلم، امریکہ سے محمد یحیی، مصر سیڈاکٹر بروک سمتھ، امریکہ سے پروفیسر جان ڈڈلی فرانس سے، ڈاکٹر سعد لوٹفی یو اے ای اور مسٹر مائیکل واڈلیگ امریکہ سے شامل تھے ۔

ورکشاپ ہائبرڈ نوعیت کی ہو گی جس میں شرکا تقریب میں ذاتی طور پر اور آن لائن شرکت کر سکتے ہیں۔ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیکپروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری ورکشاپ صدارت کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید خورشید ایسوسی ایٹ کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ اس تقریب کا اہتمام کامسٹیک وزارت خارجہ، ڈیلی ٹیکنالوجی ٹائمز، ریجنل رپورٹ اور پاکستان بائیو ٹیکنالوجی انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے کرے گا۔کامسٹیک او آئی سیکی سائنسی اور تکنیکی تعاون پر وزارتی قائمہ کمیٹی جنوری1981 میں مکہ مکرمہ، سعودی عرب میں منعقدہ او آئی سیکی تیسری اسلامی سربراہی کانفرنس کے ذریعے قائم کی گئی تھی۔