عوام کے مسائل جوں کے توں، حکومت اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے،رہنماء مسلم لیگ (ن)

مظفرآباد میں نہ کوئی وزیر نہ ہی کوئی بیوروکریسی موجود ہے، کسی بھی علاقے کی سب سے بڑی تباہی یہی ہوتی ہے،شاہ غلام قادر

اتوار 29 جنوری 2023 18:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن میرپور کے نو منتخب ممبران کا اجلاس، اجلاس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق، سابق وزراء حکومت چوہدری محمد سعید،چوہدری رخسار احمد سمیت نو منتخب میرپور کے ممبران کی شرکت، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر کا دارالحکومت ویران ہو چکا ہے، عوام کے مسائل جوں کے توں، حکومت اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے مظفرآباد میں نہ کوئی وزیر نہ ہی کوئی بیوروکریسی موجود ہے، کسی بھی علاقے کی سب سے بڑی تباہی یہی ہوتی ہے،حکومت پاکستان کی جانب سے ساڑھے چار ارب روپے حکومت آزاد کشمیر کے حوالے کر دیئے پھر بھی حکومت آزاد کشمیر اپنا رونا رو رہی ہے، حکومت آزاد کشمیر ڈویلپمنٹ بورڈ اور ایم ڈی اے میں صرف کرپشن کررہی ہے کوئی عوام کی سہولیات کے لیے کام نہیں کیا جارہا ہے، فام ہاوسز اپنے لیے تیار کروائے جارہے ہیں اس لوٹ مار کے بازار کو ختم کرنے کے لیے ہم سب نے ملکر آواز اٹھانے ہوگی، جن لوگ کو پلاٹ الاٹ کیے تھے ان کو پلاٹ نہیں مل رہے خود اپنے اوپر اور مفاداتی ٹولے پر نوازشات کی جارہی ہیں، جماعت کا مفاد ہم سب کی عزت ہے ہم سب ایک ہیں ہمارا قائد میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف، محترمہ مریم نواز شریف ہیں پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ہم نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور جے کے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو اتحاد کیا ہے وہ ہم سب کے لیے بہتر ہے سوچ سمجھ کر یہ قدم اٹھا یا، پی ٹی آئی اقتدار میں ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی نہیں دکھا سکی، مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر سے چار ایم ایل ایز اسمبلی میں ہیں کے باجود بلدیاتی انتخابات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمپین نہ کرنے کے باوجود مسلم لیگ ن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گزشتہ جنرل انتخابات کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک بڑھا ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے کہا کہ بعض جگہ فیصلے اپنی مرضی سے نہیں کرنے پڑتے وہاں صبر سے کام لینا پڑتا ہے تمام کارکنان و عہدیداران ہمارے لیے قابل فخر ہیں پی ٹی آئی کی ذیادہ دن تک آزاد کشمیر میں حکومت نہیں چل سکے گی، آزاد کشمیر میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے جو میاں محمد نواز شریف کی مشاورت سے ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق، سابق وزیر حکومت چوہدری سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جو امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے وہ مبارک کے مستحق ہیں اور جن لوگوں نے کامیابی حاصل نہیں کی جماعت کی خاطر میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں مشکل وقت بہت جلد ختم ہونے جارہا ہے مخصوص نشستوں پر مل جل کر آگے بڑھیں گے۔

جماعت کی بقیہ تنظیم سازی جلد مکمل کر لیں گے، تمام ونگ کی تنظیم سازی مکمل کرکے الیکشن کی تیاری شروع کریں گے تمام کارکنان آپس میں اتحاد قائم کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں کسی کی باتوں پر کان نہ دھریں ہماری لیڈر شپ نے پارٹی کی سیاست کی ہے علاقائی یا برادری ازم کی سیاست نہیں کی ہے مسلم لیگ ن میں تمام علاقائی اور تمام برادری قابل عزت قابل فخر ہیں مفاد کی خاطر ادھر ادھر جانے والا شخص کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا،پاکستان و آزاد کشمیر میں آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے آزاد کشمیر میں جنرل الیکشن کا بگل کسی بھی وقت بج سکتا ہے کے لیے ہمیں تیاریاں شروع کرنی ہیں۔