مایہ ناز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شہباز رضا کی وفات سے آزاد کشمیر کے عوام بہترین ،انسان دوست ڈاکٹر سے محروم ہو گئے،خواجہ فاروق احمد

ڈاکٹر شہباز رضا سمیت چاروں ڈاکٹرز کی وفات محکمہ صحت کیلئے بڑا نقصان ، نامساعد حالات میں بھی ڈاکٹرز نے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دیئے ، سینئر وزیر و وزیر بلدیات

اتوار 29 جنوری 2023 18:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) سینئر وزیر و وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ مایہ ناز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شہباز رضا کی وفات سے مظفرآباد ڈویژن سمیت آزاد کشمیر بھر کے عوام ایک بہترین اور انسان دوست ڈاکٹر سے محروم ہو گئے ہیں ، اک سال کے عرصہ میں مظفرآباد کے 4 مایہ ناز ڈاکٹرز سے محروم ہو گئے ہیں ، ڈاکٹر شہباز رضا سے قبل ڈاکٹر رضوان عابد ، ڈاکٹر متین اور ڈاکٹر ندا نسیم ہم سے بچھڑ گئے ، چاروں ڈاکٹرز اپنے اپنے شعبہ جات میں عوام الناس کی بہترین خدمت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہباز رضا سمیت چاروں ڈاکٹرز کی وفات محکمہ صحت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ، نامساعد حالات میں بھی ان ڈاکٹرز نے اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دیئے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر رضوان عابد ، ڈاکٹر متین اور ڈاکٹر ندا نسیم کے بعد اب ڈاکٹر شہباز رضا کی وفات بڑا نقصان ہے ۔ ڈاکٹر شہباز رضا آزا دکشمیر کے مایہ ناز آرتھو پیڈک سرجن تھے جنہوںنے مظفرآباد ڈویژن کے عوام کی بہترین خدمت کی ، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر شہباز رضا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، دکھ کی اس گھڑی میں ہم ڈاکٹر شہباز رضا کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :