آسٹریلیا میںسکھ برادری کی بڑی تعداد نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹ کاسٹ کیا

بھارت پنجاب پر جبری قبضہ ختم کرے، اقوامِ عالم بھارت میں سکھوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں،ریفرنڈم میں شریک افراد کامطالبہ

اتوار 29 جنوری 2023 18:15

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) بھارت میں سکھوں کے لئے ایک علیحدہ ریاست خالصتان کے قیام کیلئے آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کے افرادخالصتان ریفرنڈم میں ووٹ ڈال رہی ہے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میلبرن میں ووٹنگ کیلئے سکھ برادری کی 2 کلومیٹر طویل قطاریں لگی رہیں ۔سکھ پریس ایسوسی ایشن کے مطابق ریفرنڈم میں ہزاروں افراد کے ووٹنگ میں حصہ لینے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سکھ پریس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ خالصتان مہم کی آسٹریلیا کے مقامی گروپوں نے بھی حمایت کی ہے۔ریفرنڈم میں شریک افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پنجاب پر جبری قبضہ ختم کرے، اقوامِ عالم بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔ریفرنڈم کے موقع پر سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا، برطانیہ، سوئٹزر لینڈ اور 7یورپی ممالک میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم میں ووٹنگ ہو چکی ہے۔