سعودی عرب کا پاکستان میں بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

اتوار 29 جنوری 2023 19:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) سعودی عرب نے پاکستان میں بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مسافربس کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں مسافر جاں بحق اور زخمی ہوئے۔