sسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا کچھی میں لیویز چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے لیویز اہلکار خالد احمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار

اتوار 29 جنوری 2023 19:20

,کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے گزشتہ روز بولان کے علاقے کچھی میں لیویز چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے لیویز اہلکار خالد احمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لیویز اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ہمارا مان ہیں ۔

وطن کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بہت جلد ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا جائے گا۔اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں سے وطن میں قائم امن دشمن عناصر کو کھٹک رہا ہے اسی لئے پورے ملک بھر میںبزدل دشمن نہتے شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملے کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان اور کے پی کے خاص طور پردہشتگردوں کے شانہ پر ہیں۔ملک میں ان دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دشمن کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پرعزم قوم اور سیکیورٹی فورسز کے بہادرجوانوں کے دہشت گردی کے خلاف عزم کوکمزور نہیں کر سکتے بہت جلد یہ تمام دشمن عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے اور دہشت گردوں کے اس طرح کے بزدلانہ عمل سے پاک فوج سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

انہوں نے واقعے میں لیویز اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کاظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر حملوں کا مقصد بلوچستان کے امن اور ترقی کو روکنا ہے ۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دشمن کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ساری قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم سب مل کر دشمنوں کے عزائم کوخاک میں ملائیں گے ۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ہم ملی یکجہتی اور قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندرونی و بیرونی دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیںجس کے لئے ہم سب کو پاک فوج اور اپنے سیکیورٹی اداروں کا بھرپور ساتھ دینا ہو گا اور دشمن کی چالوں کو ناکام بنا کراپنے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت میں اپنا اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو صوبے کے امن کو تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاجس کے لئے پوری قوم افواج پاکستان اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔