فیصل آباد، میرج ہال کے باہر مہندی کی تقریب میں منچلوں کی فائرنگ‘گولیاں لگنے سے 2نوجوان بری طرح زخمی

اتوار 29 جنوری 2023 19:20

6 فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ حذیفہ میرج ہال کے باہر مہندی کی تقریب میں منچلوں کی فائرنگ‘گولیاں لگنے سے 2نوجوان بری طرح زخمی ہوگئے‘پولیس نے اقدام قتل اورہوائی فائرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت 11افراد ہارون وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی‘ محمد عارف نے قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا وہ اس کا بیٹا 17سالہ عمیر قرآن پاک حفظ کرتا ہے اوروہ بیٹے کو مدرسے لیکر واپس گھرآرہا تھا کہ راجہ روڈ پر واقعہ حذیفہ میرج ہال میں شہباز کی شادی کا پروگرام چل رہا تھا جہاں پر دولہا کے دوست ہارون وغیرہ ہوائی فائرنگ کررہے تھے جب وہ میرج ہال کے قریب پہنچے تومذکورہ ملزمان نے سیدھی فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے اس کا بیٹا عمیر اورعبدالرحمن بری طرح زخمی ہوکر گرپڑے توملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے مضروبان کو ہسپتال پہنچایا جھنگ بازار پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔