ْآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سنٹرل پولیس آفس میں 1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کا دورہ
ڈی آئی جی آئی اے بی ، اے آئی جی کمپلینٹس اور اے آئی جی انسپکشن روزانہ کی بنیاد پر 1787کی کالز کو سنیں گے ‘ ڈاکٹر عثمان انور آئی جی پنجاب کا ایف آئی آر کے عدم اندراج پر ڈی ایس پی خانپوراور چوبارہ لیہ ، ایس ایچ او ظاہر پیر اور سٹی میانوالی کو شو کاز نوٹسز جاری
اتوار 29 جنوری 2023 19:35
(جاری ہے)
ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی آئی اے بی، اے آئی جی کمپلینٹس اور اے آئی جی انسپکشن روزانہ کی بنیاد پر 1787کی کالز کو سنیں گے اور شہریوں کے سنگین مسائل سے متعلقہ کالز کے ازالے کے لیے آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے براہِ راست رابطہ کریں گے جبکہ ڈی آئی جی آئی اے بی کی نشاندہی والی شکایات پرآئی جی پنجاب خود شہریوں سے بات کرکے احکامات جاری کریں گے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات میں دلچسپی نہ لینے والوں کے محکمانہ احتساب کو یقینی بنایا جائے اور جس ضلع سے ایف آئی آر کی کے اندراج میںتاخیریا غیر معیاری تفتیش کی شکایت آئے ، انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میںکوئی تاخیر نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر1787کو حقیقی معنوں میں شہریوں کیلئے ریلیف سنٹر بنایا جارہا ہے اور شہریوں کی شکایات پر ایکشن کی رپورٹ میں خود چیک کروں گا۔یہ ہدایات انہوںنے آج سنٹرل پولیس آفس میں 1787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا دورہ کرتے ہوئے افسران وسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیں ۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کی فون کالز سنیں اور سٹاف ورکنگ کی انسپکشن کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر کے عدم اندراج پر ڈی ایس پی خانپوراور چوبارہ لیہ، ایس ایچ او ظاہر پیر اور سٹی میانوالی کو شو کاز نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ بہاولنگر کی رہائشی خاتون کے ساتھ فراڈ کی شکایت پر آئی جی پنجاب نے آرپی او بہاولپور کو فوری ایکشن لے کر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت دی ۔ ساہیوال میں خاتون کی پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت پر ڈی پی او کو انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے قصور اور گوجرانوالہ کے شہریوں کی شکایات پرڈی پی اوز کو ایف آئی اندراج میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن کا حکم دیا ۔ ایک صحافی کی کال پر منشیات فروشی کی خاتمے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں گشت بڑھانے اور انسدادی اقدامات کا حکم دیا ، آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ کے شہری کی شکایت پر قتل میں ملوث بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی انٹرنل اکائونٹیلٹی اور اے آئی جی کمپلینٹس اور اے آئی جی انسپکشن مل کر 1787پر موصول عوامی شکایات پر ایکشن کیلئے ترجیحات مقرر کریں اور 1787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں تعینات سٹاف کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ریفریشر کورسز کروائے جائیں تاکہ وہ اپنے فرائض مزید عمدگی سے ادا کرتے ہوئے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کر سکیں ۔ آئی جی پنجاب نی1787کمپلینٹ سیل کے افسران اور عملے کوعوامی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ہدایات جاری رکھنے کے احکامات دئیے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی، آئی اے بی، سید محمد امین بخاری، اے آئی جی کمپلینٹس شاکر اللہ شاہد، اے آئی جی انسپکشن شعیب خرم جانباز، اے آئی جی ڈویلپمنٹ رانا منصورالحق سمیت دیگر افسران موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.