اسلام آباد،موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائی ،M-1 پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

اتوار 29 جنوری 2023 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے M-1 پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کاروائی پشاور کے قریب موٹروے پر عمل میں لائی گئی۔ موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کو آتے دیکھ کر گاڑی میں موجود ڈرائیور موقع سے فرار جبکہ گاڑی میں موجود ایک خاتون اور پانچ سالہ بچی زیرحراست۔مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد جس میں 12 کلو افیوم اور 40 کلو 800 گرام چرس شامل۔فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری۔ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے موٹروے پولیس نے متعلقہ حکام کو موقع پر طلب کرلیا ۔