قطر کی سفیر کی ارمی چیف کے ساتھ ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی سے متعلق گفتگو

اتوار 29 جنوری 2023 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

قطر کے سفارتخانے کے مطابق ہفتے کو ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مظبوطی سے متعلق گفتگو کی گئی۔قطر سفارتخانے نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔