ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ نے ہیلپ لائن پر موصول 1791کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لایا

اتوار 29 جنوری 2023 20:05

؂لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) ایس پی توقیر نعیم نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن پرموصول1791کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔سٹاپ اینڈسرچنگ کے دوران93سے زائدموٹرسائیکلوں وگاڑیوں اور2لاکھ83 ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث51ملزمان گرفتارکئے گئے۔

ملزمان کے قبضہ سی13موٹرسائیکلیں،14موبائل فون اورہزاروں روپے نقدی برآمدکی گئی۔

(جاری ہے)

اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئی13پستول،2رائفلز،میگزین اورمتعددگولیاں قبضہ میں لی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران30بوتلیں شراب،2180گرام چرس و ہیروئن برآمد کی گئیں۔ دورانِ پٹرولنگ59اشتہاری،244عادی مجرمان گرفتار جبکہ45عدالتی مفروران بھی حراست میں لئے گئے۔دورانِ پٹرولنگ کوائف کی تصدیق نہ ہونے پر31گاڑیاں وموٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ436اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ون ویلنگ میں ملوث13جبکہ پتنگ بازی میں ملوث14،ہوائی فائرنگ و آتش بازی کرنیوالی9ملزمان گرفتارکئے گئی