Live Updates

w نااہل حکومت نے عوام پربجلی، گیس کے بعد اب پٹرول بم گرا دیا

اتوار 29 جنوری 2023 20:05

ٰ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) نااہل حکومت نے عوام پربجلی، گیس کے بعد اب پٹرول بم گرا دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف چوہدری کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مریم نواز عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے پاکستانی قوم کے مجرم اشتہاری اپنے والد نواز شریف کو وطن واپس لائے مریم نواز کے چچا کی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔

ملک کو تباہ و برباد معیشت کی تنزلی شہباز سرکار ذمہ دار ہے نون لیگ کی حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کے خلاف تحفے دیے ہے۔عوم ان حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی عمران خان کی جان نثار کارکنان ان کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں غریب عوام مہنگائی کے پہاڑ تلے دب چکے ہیں عوام کی مہنگائی سے چیخیں نکل رہی ہیں شہباز سرکار نے ایک دن میں غریب قوم پر چار کھرب سے زائد کا قرضہ چڑھا دیا ہے جو اس حکومت کی نا اہلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے پاکستانی عوام پر مسلط امپورٹڈ حکومت کی بھاری قیمت چکا رہی ہے وہ صرف دن رات اپنی تجوریاں بھرنے میں لگی ہوئی ہے جنہیں اپنی عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہوگا جو قوم کسی صورت بھی برداشت نہیں کرے گی آصف زرداری اور ان کے حواریوں کو عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر سیاسی شکست اور اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے پیپلز پارٹی کا مستقبل تاریک ہو چکا ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات