ری بلڈ نوشہرہ وژن کے تحت ضلع بھر میں جماعت اسلامی نے یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام شروع کر رکھا ہے،حاجی عنایت الرحمان

اتوار 29 جنوری 2023 20:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ حاجی عنایت الرحمان نے کہا ہے کہ ری بلڈ نوشہرہ وژن کے تحت ضلع بھر میں جماعت اسلامی نے یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام شروع کر رکھا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 10ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خویشگی بالا میں ایک شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ دو بڑی سیاسی قوتوں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مختلف نعروں اور مختلف شخصیات کے زریعے 75سال تک ملک کے ہر ادارے کے ساتھ کھیلواڑکیا، قومی خزانے کو لوٹا گیس،بجلی آٹے کے بحران پیدا کئے آج ہماری معیشت بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھی پیچھے آگئی ہے اس لئے اب یہ جماعت اسلامی کی ذمہ داری ہے کہ حکومت سے باہر رہ کر بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے ان وجوہات کی بنا پر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام کے تحت اسلامی جمعیت طلبہ، تنظیم اساتذہ، نافع، تنظیم اسلامی اور آفاق کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے کیرئر کونسلنگ اینڈ گائڈنس یونٹ قائم کرکے نوجوانوں کی شخصیت کا اور ان کے عملی زندگی میں کردارکیلئے رجحانات معلوم کرنے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی مڈل ایسٹ کی جاب مارکیٹ تک نوجوانوں کی رسائی کا بندوبست کیا جائے گا اور یورپ، امریکہ، کینڈا، اسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریااور دوسرے ممالک میں تعلیمی ویزوں اور جابز کے حوالے سے نوجوانوں کو تیار کریں گے ایما زون اور دوسرے آن لائن مواقعے بروئے کار لانے کیلئے کمپنیوں کے ساتھ رابطوں اور کوارڈینیشن کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج ایک منظم ادارہ ہے مادر وطن کے تحفظ کیلئے اس کے گراں قدر خدمات ہیں اور اب بھی عوام کی نظریں اسی طرف لگیں ہوئیں ہیں خویشگی بالا کے نوجوانوں نے اس پروگرام میں دلچسپی کا اظہار کیا اس موقعہ پر سہیل خان کی قیادت میں درجنوں خاندانوں نے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے منظم ہوئے اور گھر گھر جماعت اسلامی کی دعوت سمیت حق دو نوشہرہ تحریک کی دعوت پہنچانے میں فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا