ژ* نوشہرہ جلوزئی پولیس نے 04 رکنی بین الضلاعی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا

اتوار 29 جنوری 2023 20:30

^نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) نوشہرہ جلوزئی پولیس نے 04 رکنی بین الضلاعی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ و اسلحہ برآمد۔ملزمان میں سے ایک ضلع صوابی پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے ،تھانہ جلوزئی پولیس کو اطلاع ملی کہ کوٹلی کلاں گاوں میں کچھ ڈکیت داخل ہوئے ہیں۔اور وہاں ایک گھر سے اسلحہ کی نوک پر رقم،02 عدد موبائیل اور گھر کی حفاظت کیلئے رکھا گیا کلاشنکوف چھین کر لے گئے۔

سلیم خان SHO جلوزئی فوراً نفری کے ہمراہ روانہ ہوئے۔مقامی افراد کی مدد سے ملزمان کے ایک ساتھی جو اپنا نام عرفان ساکن صوابی بتا رہا تھا کو گرفتار کر لیا گیا۔جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام اُگل دئیے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دئیے مسلسل کوششوں سے باقی ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان راہد علی،عمران اور وقاص ارشاد کو بھی گرفتار کرکے تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ اور وردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کی مزید چھان سے پولیس کو علم ہوا کہ ملزم عرفان نے پولیس کو اپنی غلط شناخت بتائی۔عرفان کا اصل نام ذیشان ہے جو تھانہ کالو خان (صوابی) کو 2020 کے ایک قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :