اوستہ محمد،عمرانی برادری کی جانب سے ایڈو کیٹ شفقت عمرانی کی پانچ سالہ گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

اتوار 29 جنوری 2023 20:35

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) عمرانی برادری کی جانب سے ایڈو کیٹ شفقت عمرانی کی پانچ سال گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی۔مظاہرہ ماجد عمرانی کی قیادت میں نکالی گئی جو شبیر روڈ چوک سے نکالا گیا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے میلاد چوک پر جلسہ مقرر کیا گیا جلسے سے۔ماجد علی عمرانی۔ شان ثاقب ابڑو۔مصرور شہلیانی۔

(جاری ہے)

ایڈو کیٹ ظفر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد کے تھانہ آباد میں پانچ سالوں سے شفقت علی عمرانی گرفتار ہیں اور ان کا مقدمہ سرد خانے میں پڑا ہوا ہے کیوں جبکہ جس قتل کیس میں شفقت علی کو پھنسایا گیا ہے وہ اس کی بہن ہے ۔

انہوں نے کہا شفقت علی کے ہاں ہم ایک دعوت میں تھے ہم چشم دید گواہ ہیں کہ ہمارے سامنے انہیں فون آیا کہ آپ کی بہن کو قتل کیا گیا وہ وہاں گئے افسوس اسے اپنی بہن کے کیس میں مبتلا کیا گیا جو بھی ہے عدالت کیس تو چلائے پانچ سالوں سے کیس سرد خانے میں پڑا ہوا ہے اس کو کیا سمجھا جائے انہیں نے حکومت سندھ اور اعلی عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ اس کیس کو چلایا جائے۔جلسے سے شہلیانی۔رند برادری سمیت دیگر اقوام بھی ہمراہ تھے ریلی پریس کلب آکر مظاہرہ کیا اور اور حکومت سندھ کے خلاف نعرے بازی کی

متعلقہ عنوان :