کراچی میں خواتین کیلئے پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

اتوار 29 جنوری 2023 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) یکم فروری سے کراچی میں پنک پیپلز بس سروس شروع ہوگی، افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اب خواتین کیلئے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں کنڈیکٹر بھی خاتون ہونگی۔

(جاری ہے)

خواتین نے کہا کہ اکثر ڈرائیور صحیح اسٹاپ پر بس نہیں روکتے جس وجہ سے خواتین کو چلتی گاڑی میں اترنا اور چڑھنا پڑتا ہے اس بس کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں کنڈیکٹر بھی لیڈیز ہیں اور مسافر بھی لیڈیز ہیں۔

پنک پیپلز بس سروس کے ہیڈ آف ایڈمن محمد مستقیم نے بتایا کہ ہمارا مشن خواتین کو بہترین اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پنک پیپلز بس سروس طالبات اور خاص طور پر دفاتر جانے والی خواتین کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔بدھ سے کراچی سڑکوں پر نظر آنے والی پنک پیپلز بس سروس شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافے کا سبب بنے گی تاہم اس کے ساتھ ہی گھروں سے نکلنے والی خواتین کے لیے ایک بہت بڑی سہولت بھی ثابت ہوگی۔