آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی

اتوار 29 جنوری 2023 20:50

وادی نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے مسافر بردار گاڑی بھاری برف تلے دب گئی ،تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے جاگراں روڈ پر پیش آیا، حادثے کے دوران لینڈ کروزر گاڑی بھاری برف کے نیچے دب گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق لینڈ کروزر ایف ڈبلیو او کے ساتھ کام کررہی تھی، جس میں سوار ڈرائیور مصدق کے علاوہ دو افراد زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ریسکیو کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھ مقام منتقل کردیا گیا۔