Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں35روپے اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے،جماعت اسلامی

اسحاق ڈار سمیت حکومتی معاشی ٹیم نے ملک کو تباہی کے کنارے،عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے موجودہ حکومت عوام کیلئے ڈرائونا خواب بن چکی،ڈار کی اور مریم کی واپسی عوام کیلئے سب سے بڑی نحوست ثابت ہوئی ہے، آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

اتوار 29 جنوری 2023 20:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام کو زندہ دفن کرنے کے عوام دشمن پر تیزی سے عملدرآمد کررہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں35روپے اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے،اسحاق ڈار سمیت حکومتی معاشی ٹیم نے ملک کو تباہی کے کنارے اور عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے، مریم نواز کی واپسی کے بعد عوام پر پیٹرول بمباری سے حکمرانوں کی عوام دشمنی عیاں ہوچکی۔

گیس،بجلی،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منی بجٹ کے ذریعے مزید750ارب روپے کے نئے ٹیکس لگاکر مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے ہوئے عوام پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے،پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے پی ڈی ایم حکومت استعفیٰ دے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاڑکانہ کی جانب سے مہنگائی کیخلاف فاران کلب میں مہنگائی کیخلاف منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اے پی سی میںضلعی نائب امیر اور اسلامک لائیرز فورم سندھ کے صدر اور سابق صدر ہائی کورٹ بار ضلع لاڑکانہ جناب محمد عاشق دھامراہ ، جمعیت علمائے پاکستان ، پاکستان تحریک انصاف ، مجلس وحدت المسلمین ، پاکستان عوامی تحریک ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی ، لاڑکانہ سماجی اتحاد، پاکستان بچاو تحریک، خاکسار تحریک اور دیگر پارٹیز کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں- 07کروڑ سے زائد افراد غربت کا شکار جبکہ 33فیصد عوام ڈپریشن کا شکار اور دوائیں چار سو فیصد مہنگی، موٹروے گروی رکھ دیا گیا ہے، سندھ واٹر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایک یونین کونسل بھی ایسی نہیں جہاں پر پینے کا صاف پانی میسر ہو، پانچ ہزار سے زائد اسکول بند پڑے ہوئے ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 35 روپے بڑھانا مظلوم عوام کی بددعائیں لینا ہے، ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 265 روپے ہو گئی، عوام کیسے زندہ رہیں گی غریب آدمی کہاں جائی گھر کا نظام کیسے چلائی بچوں کو روٹی کیسے کھلائی تجربے کار اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے دعویداروں نے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے، ڈار کی اور مریم کی واپسی عوام کیلئے سب سے بڑی نحوست ثابت ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، حکومت عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کر رہی ہے موجودہ نااہل حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کر رہی ہے، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر پیٹرول کے بعد گیس ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور منی بجٹ ثابت کرتا ہے کہ شہباز شریف عوام دشمن وزیراعظم ہیں، 80رکنی کابینہ اور اپنے عیاشیوں پر اربوں روپے خرچ کرنے والے حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے ملک بچانے کے نام پر عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں۔

عوام نااہل، کرپٹ اور آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں سے نجات سمیت پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی حکومت سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات