روپیہ کی بے توقیری ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا،مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 29 جنوری 2023 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ روپیہ کی بے توقیری ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا حکمران آئی ایم ایف کیلئے قوم کا قتل کر رہی ہے اپنی شاہ خرچیاں ،پوٹوکول اور مراعات چھوڑنے کے بجائے مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں غریب عوام سے جینے کا حق چھیننے والے قوم کے خیر خواہ نہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتے ہیں ۔

لٹیرے حکمرانوں نے ملک وملت اور قومی خزانہ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے قومی سرمایہ ناکام نااہل حکمرانوں اسٹبلشمنٹ کے کھاتوں میں منتقل ، جائیداددوں میں اضافہ ہوا ہے ۔حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں یا اقتدار چھوڑ کر اپنی نااہلی کا اعتراف کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مہنگائی سمیت ملک کو بحرانوں سے نکالنا سیاسی قیادت کی ذمے داری ہے۔

پٹرول ڈیزل 35روپے لیٹر اضافہ اورآٹا سمیت ہوشربامہنگائی نے عوام کے صبرکا پیمانہ لبریزکردیا ہے۔ملک کو قرضے نہیں امن وروزگار کی ضرورت ہے کیونکہ قرضوں سے حکمران ٹولہ عیاشیاں جبکہ قوم کی نسلیں مقروض بن جاتیں ،نجات کا واحد حل شریعت کانظام اوردیانتدارقیادت کا انتخاب ہے۔ اقتدارو سیاسی رسہ کشی میں حکمرانوں کو سیلاب متاثرین کوبھلادیا ہے۔

سیلاب کو 6ماہ گذرگئے مگر حکومت نے زبانی جمع خرچ کے سواکچھ بھی نہیں کیا۔آج بھی نوے ہزارسے زایدسیلاب متاثرین بے یارومددگار اورکھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔عالمی ادارے یونیسف نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں ہنگامی حالت کے اعلان کے چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی تقریباً 40 لاکھ بچے اب بھی کھڑے آلودہ سیلابی پانی کے قریب زندگی گزار رہے ہیں جس سے ان کی بقا اور فلاح و بہبود کو خطرات لاحق ہیں۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی اورموسم سرماکی صورتحال نے ان غریبوں کی مشکلات میں مزیداضافہ کردیا ہے مگرارب پتی حکمراں ٹولہ بے حسی کی عملی تصویربنا ہوا ہے۔اپنی دولت سیلاب متاثرین پرخرچ کرنے کی بجائے بیرون ملک امداد مانگ کر اپنی دولت میں مزید اضافہ کرنے میں مصروف ہیں ۔جماعت اسلامی اورالخدمت کے ہزاروں رضاکار متاثرین کی ریسکیو،ریلیف کے بعدبحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں