پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے،ایس پی نوراحمد عیسیٰ زئی

اتوار 29 جنوری 2023 21:00

واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) واشک میں ایس پی واشک نورآحمد عیسی زئی کے زیرصدارت ایس پی آفس واشک میں کھلی کہچری کا انعقاد ہواکہچری میں واشک کے امن و امان. چوری. ڈکیتی. منشیات وہ دیگر آمور پر بات چیت کی گئی.کھلی کہچری میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد اسماعیل ملازئی۔سردار سید عبدالفور شاہ،بی ایس او پجار کے یعقوب بلوچ،مولوی خالقداد،یاسر بلوچ،چراغ الدین بلوچ،مولوی نظام الدین،ارشاد ابرہیم،مولوی خداداد،ایس ایچ او واشک سٹی حبیب ساسولی،ایس آئی علی حسن،اسلم بجارزئی۔

(جاری ہے)

ناصر آلہ زئی،وہ دیگر مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کہچری میں شہریوں نے سوالات کے امبار لگا دئیی.

ایس پی واشک نور آحمد عیسی زئی نے عوام کو یقین دہانی کرائی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاںہی. عوام پولیس کا ساتھ دے تب ہم چوری و منشیات فروشی. و دیگر وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مزید باآسانی کامیاب ہونگی.ایس پی نورآحمد عیسی زئی نے کہا کہ بغیر لاسننس گاڑیوں کی ڈرائیونگ اور چھوٹے بچوں کا موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہے جبکہ واشک بازار و مختلف چوراوں پر ٹریفک پولیس تعینات کرینگے .ڈرائیور حضرات پولیس تھانہ سے کمپیوٹرائیز لائسنس حاصل کریں*۔