شہدادکوٹ میں تھانے کے لاک اپ سے تین قیدی فرار

ْملزمان کو چار روز قبل پولیس نے گنداواہ سے گرفتار کرکے شہدادکوٹ منتقل کیا تھا، پولیس حکام

اتوار 29 جنوری 2023 21:10

شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) شہدادکوٹ میں اے سیکشن تھانے کے لاک اپ سے تین قیدی فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مفرور قیدی فائرنگ اور قتل کیالزام میں زیر حراست تھے، ملزمان کو چار روز قبل پولیس نے گنداواہ سے گرفتار کرکے شہدادکوٹ منتقل کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے فرار ہونے پر ایس ایچ او اے سیکشن ابراہیم سومرو سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق امان اللہ سومرو کو نیا ایس ایچ او اے سیکشن تعینات کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی ارباب سومرو کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :