صوابی ،جہانگیرہ روڈ پر مال لار کے مقام پر سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی

اتوار 29 جنوری 2023 22:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) جہانگیرہ روڈ پر مال لار کے مقام پر سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اتوار کی رات صوابی مال لار کے مقام پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا مقتولین کی شناخت مسرت شاہ اور ارسلان ساکنان صوابی کے نام سیچبکہ زخمی کی محمد عارف سکنہ صوابی کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے آخری اطلاع تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی دریں اثناء بیوہ گل شہزاد سکنہ کوہستان حال مینء نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق گھر گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ اس دوران اطلاع ملی کہ ان کی شوہر کو جرندو لار کے مقام پر کباڑ کے دکان میں قتل کر دیا گیا جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچی تو واقعی شوہر کی لاش خون میں لت پت قتل پڑی تھی رپورٹ میں قتل کی دعویداری مبینہ طور پر اقبال اور گل زادہ پسران زرغن سکنہ مینء پر کی گئی ہے اور وجہ عناد پرانی دشمنی بیان کی ہے۔