Live Updates

قانون اور عوام کی عدالت سے رجوع کریں گے، اسد عمر

اس وقت آئین خطرے میں ہے، ان لوگوں کا دستور پر عمل کرنے کا ارادہ نہیں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

اتوار 29 جنوری 2023 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی نے قانون اور عوام کی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔زمان پارک میںپارٹی کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میںکل ہمارے کیس کی سماعت ہو گی، عدالت عالیہ نے آئین کے مطابق فیصلہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آئین خطرے میں ہے، ان لوگوں کا دستور پر عمل کرنے کا ارادہ نہیں، پی ٹی آئی قانون اور عوام کی عدالت سے رجوع کرے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی لیڈر شپ میں عدالت کی مدد سے آئین برقرار رہے گا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت صدر مملکت کی توجہ ایجنسیوں کی بڑھتی مداخلت کی جانب دلوانا چاہتی ہے اور زور دیتی ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سرکارجس طرح سے معیشت چلا رہی ہے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، بیروز گاری میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک دیوالیہ پن کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اقتدار میں آکر عوام کو بدترین مہنگائی دی، ہوشربا مہنگائی اور بڑھتی بیروزگاری سے ملک دیوالیہ پن کی دہلیز پر آکھڑا ہوا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات