الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہدایات جاری کر دیں

اتوار 29 جنوری 2023 23:00

الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہدایات جاری ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ہدایات میں کہا کہ ہر ممبر لوکل کونسل کیلئے جماعتی پالیسی پر عمل ضروری ہے، ممبر کو جماعتی پالیسی کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے، لوکل کونسل ایکٹ 1990 کا اطلاق مخصوص نشست یا بلواسطہ انتخابات پر بھی ہوگا۔اگر کسی جماعت نے مخصوص نشست پر کسی امیدوار کو نامزد کر رکھا ہے، کامیابی کی صورت میں کسی دوسری جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کرتا ہے، متعلقہ جماعت کے صدر یا چیئرمین کی تحریری درخواست پر ممبر نااہل ہو سکتا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز کو جماعتی پالیسی سے آگاہ کریں۔